ڈولفن سکواڈ :3 اشتہاری گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق شالیمار، نواب ٹائون اور نشتر کالونی کے علاقوں میں گشت کے دوران اہلکاروں نے تین مشکوک افراد کو روک کر تفتیش کی۔ای پولیس ایپ کے ذریعے ملزمان کی شناخت کی گئی جس پر انکشاف ہوا کہ اجمل، عبداللہ اور شرافت چوری کے متعدد مقدمات میں اسلام آباد اور لاہور کے تھانوں کو مطلوب تھے۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں شالیمار، نواب ٹائون اور نشتر کالونی کے حوالے کر دیا گیا۔