وزیرریلوے کا ٹکٹ خرید کر ٹرین میں سفر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والا اور کرانے والا دونوں جیل جائیں گے، قانون سب کیلیے برابر ہے۔ وزیرریلوے ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور کیلئے روانہ ہوئے اوراپنی جیب سے ٹکٹ خریدا اور ٹرین میں ٹکٹ چیک بھی کرایا، ٹکٹ چیک کرانے کے بعد حنیف عباسی نے ٹرین میں موجود مسافروں سے ملاقات کی اور کہا کہ ریلوے کی سہولتیں بہتر بنانے کا عمل جاری رکھیں گے۔