کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر کا ٹریک بنایا جائے گا:وزیرریلوے

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے   کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر کا ٹریک بنانے کا اعلان کردیا ۔ اور منصوبے کا سنگ بنیاد جولائی 2026 میں رکھا جائے گا۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے ایک بہت بڑا چیلنج تھا  اور نئے ٹریک آئوٹ سورسنگ پر کام کا ٹاسک ملا، کراچی روہڑی 480 کلومیٹر ٹریک کو ڈھائی سال میں مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روہڑی سے نوکنڈی کا 900 کلومیٹر کا ٹریک ہے  جو 1800 میں بنایا گیا تھا۔ نیا ٹریک ریکوڈک کی فرم آر ڈی ایم سی کے تعاون سے بنے گا، 500 کلومیٹر نیا بنے گا  اور 400 کلومیٹر ٹریک اپ لفٹ ہو گا۔حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب میں 8 ریجنل روٹس بنیں گے  اور اس پر حکومت پنجاب نے منظوری دی ہے۔