اسلام آباد(آن لائن)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستان کے لئے ہی نہیں امارت اسلامی افغانستان کے لئے بھی بڑی مشکل اور مسئلہ ہے ۔ کہنے کو تو انہوں نے امیر المومنین ملا حب اللہ کے ہاتھ پر بیعت کی ہے لیکن عملا ان کے فرمان کی خلاف ورزی پر تلے ہوئے ہیں۔ جہاد کے لیے وحدتِ امامت شرط اور لازم ہے۔ یہ مختلف گروہوں میں تقسیم ہیں۔ انہیں امیر الممنین کے اس فرمان پر عمل شرعا ضروری ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو کسی کے خلاف مسلح کارروائی کے لیے استعمال نہ کریں اور افغانستان سے باہر کوئی مسلح کارروائی نہ کریں