راولپنڈی، لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے کا مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی (آئی این پی ) راولپنڈی میں لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، واقعے کے مرکزی ملزم کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، واقعے کے مرکزی ملزم انیس خان عرف دورانی کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کو موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاعت پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا، ملزم انیس خان عرف دورانی کو تھانہ نصیر آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملزم کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔مقدمے میں نظار خان عرف ارمان خان، جلیل خان اور جبار خان بھی نامزد ہیں