بال بعد میں کاٹنے کا کہنے پر حجام قتل

 شرجیل نقاش کے بھائی عدیل نے مائیکل کے بھتیجے ابرش سے کھانے کے بعد بال کاٹنے کا کہا تو ان میں تلخ کلامی ہو گئی
 مائیکل مسلح ہو کر موقع پر پہنچا اور فائرنگ کر کے شرجیل کو قتل کر دیا، بیچ بچا ئو کرانے والے نقاش کو بھی زخمی کر دیا
سرگودھا (خصوصی رپورٹ) بال دیر سے کاٹنے کے تنازع پر مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک حجام جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق مقتول شرجیل نقاش کے بھائی عدیل نے مائیکل کے بھتیجے ابرش سے کھانے کے بعد بال کاٹنے کا کہا، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ کچھ دیر بعد مائیکل مسلح ہو کر موقع پر پہنچا اور فائرنگ کر کے شرجیل کو قتل کر دیا، جبکہ بیچ بچا ئو کرنے والے نقاش کو بھی زخمی کر دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کی میت تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔