سرینگر(آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ شادی میں شریک تھے جہاں ان پر انتہائی قریب سے ایک شخص نے پستول سے گولی چلانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکار نے بروقت اس شخص کو روک کر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو بچالیا۔ملزم کو قابو کرکے گرفتار کرلیا گیا