حرم مکی شریف میں معتمرین کے بال کاٹنے والی موبائل ویگنیں متعارف

 مکہ مکرمہ(آئی این پی)حرم مکی شریف میں معتمرین کے لیے موبائل ویگنوں کے ذریعے بال کٹوانے کی نئی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار دی کیئر آف مکہ المکرمہ نے ایک تجرباتی سروس شروع کی ہے، جس کا مقصد معتمرین کے لئے احرام اتارنے کا عمل آسان بنانا ہے۔یہ سروس موبائل ویگنوں کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے، جو حرم کے بیرونی احاطے میں بال کاٹنے کی سہولت پیش کریں گی۔یہ سروس خاص طور پر باب المرو کے قریب دستیاب ہے، جہاں معتمرین باآسانی اس سے مستفید ہو سکیں گے