سپریم کورٹ بار الیکشن، صدر کیلئے ہارون الرشید اور توفیق آصف میں کانٹے کا مقابلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16اکتوبر بروز جمعرات کو ہونگے ، امیدواروں کی انتخابی مہم آخری مرحلہ میں داخل ہو چکی جبکہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ احسن بھون کے انڈیپنڈنٹ گروپ اور حامد خان کے پروفیشنل گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔سپریم کورٹ بار کی صدارت کیلئے احسن بھون گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید اور حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار توفیق آصف میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ نائب صدر (پنجاب)کی نشست پر حبیب قریشی، ارشد حسین اور خالد مسعود سندھو ،سیکرٹری کے عہدے کیلئے میاں عرفان اکرم اور ملک زاہد اسلم ،ایڈیشنل سیکرٹری قاضی غلام دستگیر اور سردار طارق حسین، فنانس سیکرٹری کیلئے تنویر چودھری اور سائرہ خالد راجپوت مد مقابل ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے 4ہزار379 وکلاء ووٹ ڈالنے کے اہل ہونگیاورسب سے زیادہ ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے جن کی تعداد 1ہزار 460 ہے۔