بیجنگ (آئی این پی )چینی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں فصلوں کیلئے نقصان دہ کانٹے دار جڑی بوٹی گوکھرو کو قیمتی فصل میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، گوکھروکے بیجوں کو قدرتی حشرہ کش دوا کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ، یہ کپاس کے افیڈز اور سرخ مکڑی کے خلاف موثر ہیں، پاکستان سے پکے ہوئے خشک گو کھرو کوچین برآمد کیا جا سکتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق گوکھرو کا ذکر کرتے وقت آپ کیا سوچتے ہیں؟ زیادہ تر لوگوں کے لئے یہ صرف ایک چھوٹا سا پودا ہے جس کا کانٹے دار پھل فصل یا جنگل سے گزرتے ہوئے کپڑوں یا جسم پر چپک جاتا ہے کبھی کبھی کانٹے دار پھل جسم پرچبھتے ہیں لیکن یہ زیادہ تر بے ضرر ہوتا ہے۔