برسات میں بجلی تنصیبات سے حادثات ،لیسکو کی نئی حکمت عملی

مساجد اور مدارس سے آگاہی مہم شروع،مدارس میں بجلی کے متعلق حفاظتی لیکچرز 
لاہور (خصوص رپورٹ )شہر میں برسات کے دوران بجلی تنصیبات سے حادثات لیسکو نے نئی حکمت عملی تیار کرلیں ،مساجد اور مدارس سے آگاہی مہم شروع کردی لیسکو کی عوامی آگاہی مہم کے تحت مدارس میں بجلی کے متعلق حفاظتی لیکچرز کا انعقاد سنٹرل سرکل کے سرکل ٹریننگ سنٹر کی جانب سے مدرسہ دارالمدینہ ٹا ئون شپ میں حفاظتی آگاہی سیشن نارتھ سرکل کے سرکل ٹریننگ سنٹر نے مدرسہ غوثیہ کریم پارک میں طلبہ و اساتذہ کو بجلی کے متعلق حفاظت سے آگاہ کیالیکچرز میں برقی آلات، میٹروں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے متعلق حفاظتی تدابیر پر بریفنگ دی گئی، شرکا کو خطرناک برقی صورتحال کی فوری اطلاع لیسکو کو دینے کی ہدایت۔چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رمضان بٹ کے مطابق انسانی جانوں کا تحفظ لیسکو کی اولین ترجیح ہیلیسکو عوام میں بجلی کے متعلق حفاظتی شعور کے فروغ کے لیے آگاہی مہم مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے،