15 پر چوری کی جھوٹی اطلاع دینے والاملزم گرفتار

 اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے تھانہ چوچک پولیس نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر چوری کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اوکاڑہ پولیس عرفان سندھو جٹ کے مطابق شہری علی نواز نے اپنے گھر سے 17 لاکھ 50 ہزار روپے چوری ہونے کی اطلاع دی، جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور مختلف پہلو ئوں سے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس کی تفتیش کے دوران چوری کا کوئی واقعہ ثابت نہ ہو سکا۔ مزید تحقیقات پر ملزم علی نواز نے جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کر لیا، جس کی نشاندہی پر 17 لاکھ 50 ہزار روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔پولیس نے ملزم کے خلاف پولیس ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی ایمرجنسی کال کرنے اور جھوٹی رپورٹ درج کرانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔