بیٹے نے 80سالہ ماں قتل کر دی

 ملزم نے جھگڑے پر والدہ کی گردن پر چھری ماری ،تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی ، لاش مردہ خانے منتقل
لاہور (کرائم رپورٹر )نواب ٹا ئون میں گھریلوے جھگڑے پربیٹے نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے 80سالہ ماں کو قتل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ نواب ٹا ئون جوڈیشل کالونی 55 سالہ ملزم نے گھر میں جھگڑے کے دوران اپنی حقیقی والدہ 80 سالہ سلمہ لطیف کی گردن پر چھری ماردی جس کے نتیجہ میں عمر رسیدہ ماں موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،مقتولہ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔