نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں ایک ہولناک واقعہ میں ایک شخص نے اپنی ماں کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا جانے کی اجازت نہ ملنے پر سفاک بیٹے نے ماں کو جان سے مار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ مولر بند گاں میں پیش آیا جہاں کا 31 سالہ رہائشی کرشن کانت ملازمت کیلئے کینیڈا جانا چاہتا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 50 سالہ مقتولہ خاتون گیتا کے دو بیٹے ہیں، گیتا کا چھوٹا بیٹا بینک میں ملازمت کرتا ہے جبکہ کرشن کانت بے روزگار تھا۔مقامی پولیس نے بتایا کہ کرشن کانت ملازمت کیلئے کینیڈا جانا چاہتا تھا لیکن والدین نے جانے کی اجازت نہیں دی اور ان کی جانب سے بیرون ملک جانے سے پہلے شادی کرنے پر زور دیا جاتا تھا۔