80سالہ خاتون کی 10ہزار فٹ بلندی سے سکائی ڈائیونگ

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت سے تعلق رکھنے والی 80 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر منفرد انداز میں منائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بزرگ خاتون کا نام ڈاکٹر شردھا چوہان ہے جنہوں نے سکائی ڈائیونگ کرکے دنیا کو یہ ثابت کردیا کہ شوق کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں۔ڈاکٹر شردھا نے اپنی 80 ویں سالگرہ کو منفرد انداز میں منانے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے 10ہزار فٹ بلندی سے سکائی ڈائیونگ کی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ لمحہ خاتون کیلئے اس لیے بھی یاد گار رہا کیونکہ انہوں نے سکائی ڈائیونگ اپنے بیٹے کے ہمراہ کی جو پیشے کے اعتبار سے سکائی ڈائیونگ ٹرینر اور سابق فوجی ہے۔ڈاکٹر شردھا اس کارنامے کے بعد بھارت کی سب سے عمر رسیدہ سکائی ڈائیونگ کرنے والی خاتون بن گئی ہیں۔