سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر سے آٹے کے 6 لاکھ 63 ہزار سے زائد تھیلے تمام اضلاع میں سپلائی
لاہور (یواین پی)ترجمان فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے بتایا ہے کہ صوبہ بھر میں آٹے کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور مارکیٹ میں آٹے کی کسی قسم کی کوئی قلت نہیں چند عناصر غلط افواہیں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومتِ پنجاب عوام کو معیاری آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے صورتحال کی مسلسل اور کڑی نگرانی کر رہی ہے۔ترجمان نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی فلور ملز نے سرکاری گندم کی گرائنڈنگ کے بعد 10 کلو آٹے کے 109,799 تھیلے 1100 روپے فی تھیلا کے حساب سے مارکیٹ میں فراہم کیے ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر سے گندم خرید کر اس کی پسائی کے بعد پنجاب کے تمام اضلاع میں 10 کلو کے 396,196 تھیلے سپلائی کیے گئے۔اسی طرح20 کلو کے 78,996 تھیلے سپلائی کیے گئے