لاہور(سپیشل رپورٹر)منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ میں پنجاب سے گندم کے سیڈ اور آٹے کی سپلائی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں پنجاب،کے پی کے،بلوچستان اورسندھ کے سیکرٹریز اور ڈائریکٹرجنرلز فوڈ نے شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کہاکہ پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی مختلف پرائیویٹ کمپنیوں اور پنجاب سیڈکارپوریشن کو سیڈکیلئے گندم کی سپلائی بلاتعطل جاری ہے