18 سال سے کم عمر شادی کے قانون کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر اعتراض ختم

اسلام آباد(یواین پی)اٹھارہ سال سے کم عمر شادی کے قانون کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے فیڈرل شریعت کورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض ختم کردیا گیا۔فیڈرل شریعت کورٹ کے رجسٹرار نے درخواست پر اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست مفتی محمد اسلم نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کر رکھی ہے جس میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔