محسن نقوی کا بیان حکومت کی ناکامی کا کھلا اعتراف ہے:بیرسٹرسیف

نئے صوبوں و انتظامی اصلاحات سے نظام بچایا جا سکتا ہے تو اس پر فوری عمل کریں:سابق مشیراطلاعات
 پشاور(یواین پی)سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ محسن نقوی کا سسٹم فیل ہونے کا بیان وفاقی حکومت کی ناکامی کا کھلا اعتراف ہے۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ محسن نقوی کا بیان وفاقی حکومت کی کارکردگی کے خلاف جامع چارج شیٹ ہے، نوجوانوں کی محرومیاں دور نہ کی گئیں تو سڑکوں پر احتجاج پارلیمنٹ اور عدالت کا متبادل بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے غم و غصے میں اضافے سے قبل فوری نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہوں گے۔