کراچی(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے ملک بھر میں ریلیوں کا آغاز کیا جارہاہے اور 7 اگست کو بڑے شہروں میں شاہراہیں بند کردی جائیں گی۔ کراچی میں خواتین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شاہراہ قائدین پر خواتین کی تاریخی شرکت 25 کروڑ پاکستانی عوام کی نمائندگی ہے اور اس مارچ نے ثابت کر دیا ہے کہ "فارم 47 کی سیاست کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی تحریک کو تیز کریں اور سڑکوں پر بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم لیوی ختم کرے، پٹرول کی قیمتیں کم کرے اور آئی پی پیز کے معاہدے منسوخ کیے جائیں۔