پہلگام حملہ،سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف نے ناکامی کا اعتراف کرلیا

 نئی دہلی (آئی این پی )سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف نے پہلگام حملے کے حوالے سے انٹیلیجنس ناکامی کا اعتراف کر لیا۔  سابق بھارتی انٹیلیجنس چیف امرجیت سنگھ دولت کا کہناہے  کہ پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ناکامی تھی،پہلگام میں جو ہوا وہ بہت برا تھا۔  امرجیت سنگھ دولت نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے، کئی بار واقعات کیثبوت نہیں ملتے, کشمیر اور بھارت میں ہونے والے ہر واقعہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا جاتا ہے،مودی سرکار نے اپنے دور حکومت میں پاکستان مخالف بیانیے پر بھارتی عوام کی ذہن سازی کر دی ہے۔   امرجیت سنگھ دولت نے کہاکہ پاکستان نیبھارت کے 6 جہاز مارگرائے، ایران اسرائیل جنگ بندی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔