سرگودھا(خصوصی رپورٹ )سرگودھا میں مسافر بس کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا کر ساڑھے 8 کلو آئس سے بھرا سوٹ کیس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ،ذرائع کے مطابق لکسیاں ٹول پلازہ پر دورانِ چیکنگ پولیس ٹیم نے مسافر بس کی تلاشی کے دوران اس کی ڈگی میں رکھے سامان سے ایک سوٹ کیس برآمد کر کے ساڑھے 8کلو آئس کے 17 پیکٹ برآمد کر لئے، سوٹ کیس ڈیرہ اسماعیل خان سے بس کی ڈگی میں رکھا گیا تھا، پولیس تھانہ لکسیاں نے آئس سے بھرا سوٹ کیس قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔