بینکاک(آئی این پی )تھائی لینڈ کے سیاحتی شہر پتایا میں ایک لرزہ خیز قتل کے واقعہ پر ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑگئی جہاں 17 سالہ لڑکی کی لاش ایک سوٹ کیس سے برآمد ہونے کے بعد ایک آسٹریلوی شہری کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی لاش پتایا شہر میں ریلوے لائن کے قریب گھاس والے علاقے سے ملنے والے ایک سوٹ کیس سے برآمد ہوئی۔