شادمان پولیس کی کارروائیاں، 3 ملزم منشیات و اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس جرائم کیخلاف ان ایکشن ہے۔ شادمان پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں منشیات فروش سمیت 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروش شکیل سے 300 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ ملزم اسد اور فیصل کو اسلحہ نمائش کرتے ہوئے شادمان مارکیٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے 2 رائفل، میگزینز و گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق جرائم کی روک تھام کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔