زخمی ڈولفن اہلکاروں کی عیادت، علاج کی یقین دہانی

 اہلکار  بائیک سلپ ہونے سے زخمی ہوئے تھے،ایس پی  نے عیادت کی 
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے سروسز ہسپتال آمد پر زخمی اہلکاروں ساجد اور احسان کی عیادت کی۔ ڈولفن اہلکار دوران ڈیوٹی بائیک سلپ ہو کر گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی ڈولفن نے زخمی اہلکاروں کی صحت بارے دریافت کیا۔ ایس پی ڈولفن کی ڈاکٹر سے بھی ملاقات، جوانوں کو ملنے والی طبی سہولیات، ضروریات کے حوالہ سے استفسار کیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق زخمی جوانوں کو ملنے والی طبی سہولیات و ضروریات ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈولفن اہلکاروں کی فلاح و بہبود، پروفیشنل ضروریات کیلئے خصوصی اقدامات ترجیح ہیں۔ اہلکاروں کی طبی سہولیات و علاج معالجہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔