نوجوان کی پراسرار ہلاکت

لاہور (کرائم رپورٹر) ہنجروال کے علاقے میں 22 سالہ نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ علی رضا کی لاش ہمسایوں کی چھت سے برآمد ہوئی۔ مقتول کے جسم پر کوئی تشدد کے نشانات موجود نہیں، بظاہر نوجوان کی موت کرنٹ لگنے کے باعث ہوئی۔ تاہم مقتول ہمسایوں کی چھت پر کیسے پہنچا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔