موٹروے پر گداگری ،خاتون سمیت2گرفتار

ٹریفک میں خلل ڈالنے پر انسداد گداگری ایکٹ کے تحت کارروائی
لاہور(کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹروے پر گداگری کے خلاف قانونی خلاف ورزی پر خاتون سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بابو صابو ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شیرا کوٹ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ تعزیراتِ پاکستان 290/291 اور انسداد گداگری ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزمان گاڑیوں کے سامنے آ کر ٹریفک میں خلل ڈال رہے تھے۔ موٹروے پر پیدل چلنا یا اچانک گاڑیوں کے سامنے آنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ ایسی غیر ذمہ دارانہ حرکات ہیں۔ موٹروے محفوظ بنانے کے لیے عوامی تعاون ضروری ہے۔ روڈ یوزرز موٹروے پر کسی کو گداگری کرتے دیکھیں تو فوری طور پر ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دیں۔