خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور سے گداگری ختم کرنیکا منصوبہ

مختلف صوبائی محکمے مشترکہ آپریشن کریں گے‘گداگر بچوں کو زمونگ کور منتقل کیا جائے گا 
پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور سے گداگری کے خاتمے کا منصوبہ  تیارکرلیا۔صوبائی  حکومت کی طرف سے جاری سوشل ویلفیئر دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پشاور شہر کو 1 ہزار 256 پیشہ ور بھکاریوں سے پاک کیا جا رہا ہے، اور گداگر بچوں کو زمونگ کور منتقل کیا جائے گا۔سوشل ویلفیئر دستاویز کے مطابق بھکاریوں کے خلاف مختلف صوبائی محکمے مشترکہ طور پر آپریشن کریں گے، اور شہر کو بھکاریوں سے پاک کرنے کے منصوبے کے لیے فنڈز بھی خرچ کیے جائیں گے، جو کہ گداگروں کے لیے عمارتوں کے کرائے، خوراک اور دیگر امور کی مد میں خرچ ہوں گے۔