پاکستان کی سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں کریں گے:فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان کی سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں کریں گے:فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 152 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب جاری ہے، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہیں۔

 اس تقریب میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے کیڈٹس، اعلیٰ حکومتی شخصیات، فوجی قیادت، اور دیگر اہم افراد بھی موجود ہیں۔پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 152 ویں لانگ کورس، 37 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں اینٹی گریٹٹ کورس، اور 26 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس نے اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں ملکی و غیر ملکی مندوبین اور کیڈٹس کے خاندانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطاب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کی اہمیت اور تربیت کی سطح کو سراہا، اور بنگلہ دیش، عراق، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا، اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کے دفاعی اقدامات اور حالیہ آپریشنز میں افواج کی کامیابیوں کو بھی سراہا، جن میں دشمن کو شکست دینے اور ملٹی ڈومین وارفیئر کی صلاحیت کا مظاہرہ شامل ہے۔

انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بغیر تحقیقات کے الزام تراشی کی، اور پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں سے نہ صرف دشمن کو شکست دی بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنا وقار بلند کیا ہے۔ انہوں نے قوم کے حوصلے اور متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنے کے عزم کو سراہا، اور قوم کو یقین دلایا کہ پاکستان کی سرزمین کا ایک بھی انچ دشمن کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سپاہیوں، شہریوں، خواتین، بچوں، اور بزرگوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے قوم، قیادت، بیوروکریسی، علما، سائنسدانوں، اور میڈیا کے افراد کی بھی تعریف کی۔