لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے 98ویں یومِ تاسیس پر چین کی حکومت اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لیے کردار قابل تحسین ہے۔
پاک چین تعلقات پر اظہارِ خیال:
مریم نواز نے کہا:"اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں۔"پاک چین تعلقات ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں۔دونوں ممالک کا دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔
پیپلز لبریشن آرمی کی تعریف:
پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت مثالی ہے۔ان کی جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ قابلِ تقلید ہے۔
پنجاب حکومت کا عزم:
مریم نواز نے مزید کہا کہ:پنجاب حکومت چین کے ساتھ صنعتی ترقی اور ماحولیات کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔