وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بھارت کی فیٹف سازش پر دوٹوک مؤقف

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بھارت کی فیٹف سازش پر دوٹوک مؤقف

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی حکومت کی جانب سے ان کے فیٹف سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی پر بھرپور ردعمل دیا ہے۔

 فیٹف بیان کی وضاحت:
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن مصروفیات کی وجہ سے تاخیر سے معلوم ہوا کہ بھارت نے ان کے فیٹف سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ فیٹف کو خط بھی لکھیں گے اور خود جا کر وضاحت پیش کریں گے۔
 بھارت پر دہشت گردی کے الزامات:
وزیر اعلیٰ نے کہا:"بھارت ہمیشہ سے پاکستان اور خطے میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے۔""افغانستان میں بھارت نے 100 سے زائد سفارتخانے کھولے، جن کا مقصد صرف پاکستان میں دہشت گردی پھیلانا تھا۔"انہوں نے خاص طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھارتی کردار کو ایکسپوز کرنے کا اعلان کیا۔
 پاکستانی دفاع اور عمران خان پر اظہار اعتماد:
علی امین نے کہا:"پاکستان کے دفاع کے لیے عمران خان، ہماری پارٹی، عوام اور فورسز متحد ہیں۔""حالیہ بھارتی حملے میں شکست نے ثابت کیا کہ ہم بھارت کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔"
 مودی کے نام پیغام:
انہوں نے کہا:"مودی! ہم بزدل نہیں کہ رات کی تاریکی میں آئیں۔ ہم للکار کر آتے ہیں۔""فتح ہمیشہ سچ اور حق کی ہوتی ہے۔"علی امین نے عمران خان کے مودی سے متعلق بیان کو دہراتے ہوئے کہا:"Small man in big office" بالکل درست تھا۔
 فیٹف میں بھارت کو بے نقاب کرنے کا اعلان:
وزیر اعلیٰ کے مطابق:"بھارت نے پاکستان کے خلاف غلط بیانیہ پیش کر کے فیٹف میں گرے لسٹ کا سہارا لیا۔""میں فزیکلی فیٹف جا کر ثابت کروں گا کہ دہشت گردی کے حوالے سے بھارت 100 فیصد گرے لسٹ میں آنے کے قابل ہے۔"
 قوم کا پیغام:
علی امین نے کہا:"پاکستان کے عوام اور فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔""ہم سب پاکستان کے دفاع کے لیے متحد ہیں اور بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام بنائیں گے۔"