گوگل کا "سمر سافٹ ویئر انجینئرنگ انٹرن شپ پروگرام 2026" کا آغاز

گوگل کا

ویب ڈیسک: دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی گوگل نے سال 2026 کے لیے اپنا "سمر سافٹ ویئر انجینئرنگ انٹرن شپ پروگرام" شروع کر دیا ہے، جو انجینئرنگ اور کوڈنگ کے طلباء کے لیے ایک شاندار اور سنہری موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

 اس پروگرام کے تحت طلباء کو نہ صرف گوگل میں براہ راست انٹرن شپ کا موقع ملے گا بلکہ ہر ماہ 1,20,000 روپے وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

 پروگرام کی خصوصیات:
گوگل اور شراکت دار عالمی کمپنیوں کے حقیقی سافٹ ویئر پروجیکٹس پر کام کا موقع
ماہانہ وظیفہ (پروجیکٹس اور ورکشاپس کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے)
تجربہ کار انجینئرز سے مینٹرشپ اور رہنمائی
جدید ٹیکنالوجیز اور عالمی معیار کی ورکشاپس تک رسائی
نیٹ ورکنگ ایونٹس میں شرکت اور عالمی انجینئرنگ ٹیموں کے ساتھ کام
 اہلیت کے معیار:
کمپیوٹر سائنس یا متعلقہ شعبے میں ڈگری
پروگرامنگ زبانوں (C++, Java, Python وغیرہ) کا تجربہ
یونکس/لینکس پلیٹ فارمز پر کام کی مہارت
 درخواست کا طریقہ:
طلباء کو گوگل کی آفیشل ویب سائٹ پر "Careers" سیکشن میں جا کر "Software Engineering Internship 2026" کے لیے اپلائی کرنا ہوگا۔انٹرن شپ کا دورانیہ 10 سے 12 ہفتے ہوگا اور زیادہ تر کام ورچوئل ہوگا۔طلباء اپنی لوکیشن کے لیے بنگلور، حیدرآباد، پونے، ممبئی یا گڑگاؤں میں سے کسی کا انتخاب کر سکیں گے۔
 یونیورسٹی کا ردعمل:
بھارت کی عبدالکلام ٹیکنیکل یونیورسٹی، لکھنؤ نے اپنے انجینئرنگ طلباء کو اس انٹرن شپ کے لیے اپلائی کرنے کی ترغیب دی ہے۔ یونیورسٹی کے انوویشن ہب نے کہا کہ یہ پروگرام طلباء کے لیے عالمی معیار پر اپنے کیریئر کی شروعات کرنے کا بہترین موقع ہے۔پروفیسر مہیپ سنگھ کے مطابق گوگل کی عالمی شراکت داری طلباء کو عملی تجربہ اور پروفیشنل نیٹ ورکنگ کا منفرد موقع فراہم کرے گی۔