امریکی ریاست کے بائیو فیول پلانٹ میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

دھماکہ ہورائزن بائیو فیولز کے ٹاور میں ہوا جس سے پلانٹ کی چھت اڑ گئی: امریکی حکام
نیویارک(آئی این پی)امریکی ریاست نیبراسکا میں بائیو فیول پلانٹ میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی حکام کے مطابق دھماکہ ہورائزن بائیو فیولز کے ٹاور میں ہوا جس سے پلانٹ کی چھت اڑ گئی۔رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد ٹاور میں آگ لگ گئی جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا جس کی تصاویر بھی جاری کی گئیں۔رپورٹ میں مزہید بتایا گیا کہ بائیو فیول پلانٹ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں دو بچے اور ایک ملازم شامل ہے