کراچی(آئی این پی)رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی رہنے کی نہیں سہنے کی جگہ بن چکا ہے۔پریس کانفرنس میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کے ساتھ تسلسل سے زیادتی ہو رہی ہے، شہر کو اجاڑ دیا گیا ہے، یہ اب رہنے کی نہیں بلکہ سہنے کی جگہ بن چکا ہے، ورلڈ بینک کے پیسے کہاں لگ رہے ہیں کسی کو معلوم نہیں۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی نے گزشتہ سال وفاق کو 1 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس دیا لیکن یہاں جینے اور مرنے کی سہولیات بھی ناپید ہو چکی ہیں