اسلام آباد(آئی ا ین پی) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے گھریلو تشدد سے متعلق بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا "بل میں صرف شوہروں کی جانب سے بیویوں پر تشدد کا ذکر کیوں ہے؟ بیویاں بھی شوہروں پر تشدد کرتی ہیں۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گھریلو تشدد کے خلاف ترمیمی بل پر دلچسپ اور سنجیدہ بحث ہوئی۔پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے گھریلو تشدد کی روک تھام کے حوالے سے ایک ترمیمی بل کمیٹی میں پیش کیا، اس بل کا مقصد موجودہ قوانین کو مزید بہتر بنانا اور سزاں کو مثر بنانا ہے۔