کراچی(آئی این پی )رہنما متحدہ قومی موومنٹ خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے نمبر پلیٹ کا جو ٹھیکہ 2014 میں 55 کروڑ کا تھا وہ اب 6 ارب روپے کا ہوگیا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ثقافت کو قانون اور جغرافیہ میں قید کریں گے تو مخالفت ابھرے گی،انہوں نے کہا آنے والے دنوں میں لگتا ہے پارلیمان میں ن لیگ کے ساتھ سادہ اکثریت ہوگی، دو تہائی اکثریت سے 27ویں ترمیم کی منظوری کی کوشش کریں گے۔