اسلام آباد(آئی این پی)شہریوں کی آسانی کے لیے حکومت نے کراچی سے گوادر کیلئے پروازوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی کاوشوں سے گوادر کیلیے مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پی آئی اے کی کراچی سے گوادر نئی پروازیں اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔جنید انوار چوہدری نے اپنے بیان میں بتایا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے فضائی رابطے میں توسیع ناگزیر ہے، صرف ایک پرواز چل رہی تھی پروازوں کا اضافہ اہم پیشرفت ہے