اس فیصلے کے بعد ایسی حرکت کرنے والے ایک بار نہیں کئی بار سوچیں گے‘دہشت گردی بند ہونی چاہیے
لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسا کر حملے کرنا ناقابل برداشت ہے:وزیراطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا عدالت کا سزائیں سنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، ملک کے لیے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ اس فیصلے کے بعد ایسی حرکت کرنے والے ایک بار نہیں کئی بار سوچیں گے۔ لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسا کر حملے کرنا ناقابل برداشت ہے، کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو بند ہونا چاہئے۔ اس فیصلے کے بعد اب سوسائٹی میں بحث ہونی چاہیے یہ 9 مئی آخری حربہ تھا، تشدد کے ذریعے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کو شکست ہوئی ہے۔