بد معاشی کلچر کی حوصلہ شکنی ،2 گرفتار

بھیکے وال پنڈ 302 گروپ کا سرغنہ ملک شجاعت کھوکھر ساتھی علی رضا کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا 
ملزم نے نجی کالج کے طالب علموں کے ساتھ ریلی نکالی تھی عوام میں خوف و حراس پیدا کرتا تھا 
لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بدمعاشی کلچر کو فروغ دینے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھیکے وال پنڈ 302 گروپ کا سرغنہ ملک شجاعت کھوکھر ساتھی علی رضا کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ملک شجاعت کھوکھر نے نجی کالج کے طالب علموں کے ساتھ ریلی نکالی تھی شجاعت کھوکھر کو دوران ریلی ہوائی فائرنگ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہیملزم شجاعت کھوکھر ساتھیوں کے ساتھ مل کر عوام میں خوف و حراس پیدا کرتا تھاملزمان شجاعت کھوکھر اور علی رضا سے اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔