مراد علی شاہ کے علاوہ کوئی وزیر اعلی انگلش کا ایک پیراگراف نہیں لکھ سکتا
اللہ کا شکر ہے بانی پی ٹی آئی کی آنکھیں کھلنا شروع ہوگئی ہیں:نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ایک صوبائی گورنر مشکل میں آنے والے ہیں، گورنر کی کرسی بہت جلد جانے والی ہے، جو نام بیچ رہا ہے، مال بنا رہا ہے، جھوٹ بھی بول رہا ہے اس کی باری آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ بھی ہوسکتا ہے، دو ماہ بھی ہوسکتے ہیں بہت جلد رول بیک ہوگا‘ اللہ کا شکر ہے بانی پی ٹی آئی کی آنکھیں کھلنا شروع ہوگئی ہیں۔ انہوںنے کہا مراد علی شاہ کے علاوہ کوئی وزیر اعلی ایک انگلش کا پیراگراف نہیں لکھ سکتا، ایسے لوگوں کے ہاتھ میں پاکستان کا مستقبل ہوگا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے قمر جاوید باجوہ کا نام لیتے ہیں لیکن وہ ذمہ دار نہیں ہیں، قمر جاوید کو جب سازش سمجھ آئی تو انہوں نے فیض حمید کو ہٹا دیا تھا، انہیں سازش سمجھ آگئی تھی اسی لیے وہ بری الذمہ ہوگئے تھے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کیس میں بھی جلد حقائق سامنے آنے والے ہیں