فخر زمان نے دو میچز کی معطلی کے خلاف اپیل دائر کردی

فخر زمان نے دو میچز کی معطلی کے خلاف اپیل دائر کردی

لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے بال کی حالت تبدیل کرنے پر دو میچز کی معطلی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان نے پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کے سامنے اپیل دائر کی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لیول تھری کی خلاف ورزی پر دو میچز کی پابندی عائد کی تھی۔اب یہ اپیل کمیٹی کے فیصلے کے بعد حتمی ہوگی، جس میں فخر زمان کی معطلی میں کمی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔