مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 105.3 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 102.7 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ برطانوی کروڈ آئل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جس کے بعد توانائی کی عالمی منڈی میں تشویش پائی جا رہی ہے۔متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق ڈیزل کی قیمت 2.72 درہم کے اضافے کے بعد 4.69 درہم فی لٹر ہو گئی ہے، جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی 30 سے 40 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں صورتحال مزید خراب ہوئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑیں گے۔