واشنگٹن(آئی این پی )امریکی انسدادِ دہشتگردی مرکز کے مستعفی ڈائریکٹر جو کینٹ نے امریکی عوام سے ایران میں زمینی فوجی کارروائی رکوانے کی اپیل کردی۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایک بیان میں سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا کہنا تھا کہ کہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے کہا وہ ٹرمپ سے کہتے ہیں خلیجی خطے میں جاری جنگ کو ان کے علاوہ کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایران میں زمینی افواج بھیجنے سے روکا جائے۔سابق ڈائریکٹر جو کینٹ نے امریکی عوام سے وائٹ ہائوس اور کانگریس نمائندوں کو فون کرکے ایران میں زمینی فوجی کارروائی رکوانے کی اپیل کی۔اس کیلئے جو کینٹ نے وائٹ ہائوس اور امریکی کانگریس کے فون نمبر بھی جاری کردئیے۔