عالمی عوامی رائے اور حکومتی پالیسیوں میں واضح فرق، بیشتر خطوں میں فوجی کارروائی کی مخالفت سامنے آگئی
اسلام آباد ( آن لائن ) فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے جاری کردہ عالمی پولنگ رپورٹ میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر دنیا بھر کی عوامی رائے کا جامع جائزہ پیش کیا گیا ہے، جس میں جنگی پالیسیوں اور عوامی خواہشات کے درمیان نمایاں فرق کی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے بیشتر خطوں میں عوام کی بڑی تعداد ایران کے خلاف جنگی توسیع کی مخالفت کرتی ہے اور تنازع کے حل کے لیے سفارتی راستوں کو ترجیح دیتی ہے۔ خاص طور پر امریکا اور یورپ میں کیے گئے مختلف سرویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام جنگی مداخلت کے بجائے مذاکرات کو بہتر راستہ سمجھتے ہیں۔امریکا میں کیے گئے متعدد سرویز کے مطابق شہریوں کی اکثریت ایران پر فوجی کارروائی کے حق میں نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی جائزوں میں حملے کی مخالفت، حمایت سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔یورپی ممالک جیسے سپین، اٹلی، جرمنی اور برطانیہ میں بھی عوامی سطح پر واضح رجحان سفارت کاری کے حق میں سامنے آیا، جہاں شہریوں نے فوجی کارروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا