لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرتے ہوئے ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کے عہدے استعفی دیدیا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفی پی سی بی حکام کو بھیج دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی پی سی بی کی بعض پالیسیوں سے ناخوش تھے۔ جس کی بنا پر اب انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ابھی تک استعفی منظور نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔