پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کی ہیں۔
سموگ کے تدارک کے لیے اہم شاہراؤں پر جدید کیمروں اور ڈرونز سے نگرانی کی جا رہی ہے۔اکتوبر کے مہینے میں، متعلقہ اداروں کو 6 ہزار سے زائد آلودگی پھیلانے والوں کی رپورٹس بھیجی گئی ہیں، اور 2,500 سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان جاری کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ، فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے والوں کی 148 رپورٹیں متعلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے بھیجی گئی ہیں۔کیمروں سے آگ لگانے اور دھواں چھوڑتی گاڑیاں نظر آنے پر فیلڈ فورس کو اطلاع دی جا رہی ہے، اور دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔