عمران خان کے خلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل، نیا نوٹیفکیشن جاری

عمران خان کے خلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل، نیا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کے لیے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

 اس نوٹیفکیشن کے تحت، ان مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا، اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 9 مئی کے ان مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہوگی، اور اس کے لیے ویڈیو لنک اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی، جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سماعت کی ذمہ داری انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ انجام دیں گے۔