وزیراعظم نے بلوچستان کی طالبہ کو اپنی نشست پر بٹھا دیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی افتتاحی تقریب میں بلوچستان کی طالبہ کو اپنی نشست پر بٹھا دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ بی بی درجان نیبھی شرکت کی اور بتایا کہ انہیں 2023 میں بھی لیپ ٹاپ ملا تھا، بی بی درجان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جب وزیراعظم کی نشست کے قریب جگہ ملی تو میں حیران رہ گئی کہ بلوچستان کی بیٹی وزیراعظم کے قریب بیٹھی ہے، اس موقع پر وزیراعظم اور حال میں موجود شرکا نے بی بی درجان کیلئے تالیاں بجائیں، وہ سٹیج سے واپس آئیں تو وزیراعظم نے انہیں شاباش دیتے ہوئے اپنی نشست پر بٹھا دیااور بی بی درجان فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔