پی ٹی آئی احتجاج: دلہا، دلہنیا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں راستے بند ہونے کی وجہ سے دلہا اپنی دلہنیا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر رخصت کرکے لے گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث شہر بھر میں راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ بتی چوک لاہور پر مکمل طور پر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔ نئی نویلی دلہن بھی راستہ بند ہونے سے پریشان ہوگئی۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دلہن کو پیدل آتے اور موٹر سائیکل پر بیٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ رستوں کے بندش سے عام لوگ تو مشکلات کا شکار ہیں، دلہا دلہن کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔