صوبہ بھرمیں 7105امتحانی مراکز قائم ،114 یو ایم سی بنائے گئے
لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب تعلیمی بورڈزکے تحت 11لاکھ 68ہزارامیدوارامتحان دے رہے ہیں جس کے لئے صوبہ بھرمیں 7105امتحانی مراکز قائم کئے گئے ۔رپورٹ کے مطابق امتحان کے دوران اب تک114یوایم سی بنائے گئے جبکہ 13جعلی امیدوارپکڑ ے جا چکے ہیں۔لاہوربورڈمیں ابھی تک 4جعلی امیدوار،2یوایم سی اورایک ایف آئی آر درج ہوئی۔